آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے سنگ جانی میں اپنی ہاؤسنگ سکیم کیلئے انٹرچینج کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کی شرائط پوری نہیں کیں اس لئے انکا این او سی معطل کیا گیا ، برجیس طاہر کا سینیٹ میں جواب

منگل 13 مئی 2014 23:14

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے سنگ جانی میں اپنی ہاؤسنگ سکیم کیلئے انٹرچینج کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے بتایا کہ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے سنگ جانی میں اپنی ہاؤسنگ سکیم کیلئے انٹرچینج کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کی شرائط پوری نہیں کیں اس لئے انکا این او سی معطل کر دیا گیا ہے ، زمین کی منتقلی اور دیگر شرائط پوری ہونے کے بعد آرمی ویلفیئر ٹرسٹ تعمیر شروع کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا کہ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے این ایچ اے کو سنگ جانی سیکٹر ڈی 18 میں ہاؤسنگ سکیم کے قریب موٹروے انٹرچینج کی تعمیر کے لئے کوئی لاگت ادا نہیں کی۔ اے ڈبلیو ٹی اپنے ہی ٹھیکیدار سے سنگ جانی پر انٹرچینج تعمیر کرا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ 155 ملین کا پراجیکٹ ہے اے ڈبلیو ٹی نے انٹرچینج کے لئے 56 ملین ادا کئے ہیں این ایچ اے کو زمین ٹرانسفر کرنی تھی جو ابھی تک نہیں کی گئی اگر زمین کی منتقلی ہو جاتی ہے تو پراجیکٹ دوبارہ شروع ہو سکتا شرائط پوری نہ کرنے پر دو ماہ پہلے این او سی معطل کر دیا گیا تھا ۔

اے ڈبلیو ٹی نے 56 ملین یہ کہہ کر دیئے تھے کہ ہمیں وقت دیں ہم زمین منتقل کر دینگے انکی دی ہوئی رقم این ا یچ اے کے پاس پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :