عوام کو جلد توانائی کے بحران سے نجات دلانے کا نعرہ لگانے والے ایک سال میں کچھ بھی نہیں کرسکے ‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 14 مئی 2014 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عوام کو جلد توانائی کے بحران سے نجات دلانے کا نعرہ لگانے والے ایک سال میں کچھ بھی نہیں کرسکے ہیں ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ عوام خدمت کرنے کا تو دعویٰ کرتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک سال میں عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقر ار رکھنا مشکل کردیا ہے ۔

پنجاب میں پانچ سالوں میں صرف نعرے بازی کی گئی ،عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ،یہاں صرف لیپ ٹاپ کی سیاست کو فروغ دیا گیا ،عملی طور پر عوام کے لئے کچھ نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجونوں کو سبز باغ دیکھائے گئے ،انہیں کو نئے نئے نعرے دئیے گئے مگر ان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدماات نہ کئے گئے ،یہ ہی وجہ ہے کہ آج نوجوان ن لیگ سے ہورہے ہیں۔