صوبائی و وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں پر سرمایہ لگانے کیلئے پر عزم ہیں، محمد خان اچکزئی،تعلیم کا اصل مقصد کردار سازی کرنا ہے معیاری تعلیم کے فروغ میں ہر قسم کا تعاون حاصل ہوگا،ہر قسم کے کرپشن کا خاتمہ کررہے ہیں ہر قابل تعلیم یافتہ بلوچستان کا مستقبل ہے ، گڈ گورننس وقت کی اہم ضرورت ،یونیورسٹیوں کو تمام سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں ،گورنر بلوچستان کاکانووکیشن سے خطاب

جمعرات 15 مئی 2014 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان اپنے نوجوانوں پر سرمایہ لگانے کیلئے پرعزم ہیں تعلیم میں سرمایہ کاری ہی ترقی کا راستہ ہے تعلیم کا اصل مقصد کردار سازی کرنا ہے معیاری تعلیم کے فروغ میں حکومت بلوچستان کو میرا ہر قسم کا تعاون حاصل ہوگا ہم اپنے یونیورسٹیوں کو تمام سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں ہمارا سوشل سیکٹر تباہی سے دوچار ہے گڈ گورننس وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے جس پر توجہ دینے کی ضرور ت ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز بلوچستان یونیورسٹی کے 11واں کنوکشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی وزراء ارکان اسمبلی اور دیگر ارکان بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی اپنے پاوٴں پر کھڑی ہو رہی ہے 24پی ایچ ڈی ،64ایم فل ،62گولڈ میڈلسٹ طلباء ایک تاریخی لمحہ ہے عوامی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ21ویں صدی میں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تیار رہنا ہے تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب پورا کرنے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی ہے اساتذہ کی بھرتی اور طلباء کے داخلے این ٹی ایس کے ذریعے ہونگے پبلک سرو س کمیشن کے چیئرمین پر کرپشن کے الزامات ہیں ، ہر قسم کے کرپشن کا خاتمہ کررہے ہیں ہر قابل تعلیم یافتہ بلوچستان کا مستقبل ہے اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا یو نیورسٹی آ ف بلوچستان کا گیارواں کا نو کیشن کوئٹہ میں منعقد ہواجس میں پانچ سو سے زائد طلبا ء اور طالبات میں اسنادتقسیم کی گئیں کانوکیشن میں صو بائی وزراء اراکین اسمبلی اور طلبا ء طا لبات کے ولادین سمیت یو نیورسٹی اسا تذہ نے شرکت کی۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ اوروائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے طلباء اور طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ ڈگریا ں حاصل کر نے وا الوں میں 24پی ایچ ڈی اور 64ایم فل کر نے والے بھی شا مل ہیں جبکہ 62طلباء نے گولڈ میڈل حا صل کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈا کٹر عبدالما لک بلوچ نے کہا ہے کہ، پی ایچ ڈی،ایم فل کرنے اور گولڈ میڈل حا صل کر نے والے طلبا ء کیلئے ایک ایک لاکھ روپے دینے اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ایک ایک لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔