ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے ہوگا ،سحراور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی ،سیکرٹری پانی وبجلی ،یکم جون سے پن بجلی کی پیداوار چھے ہزار میگاوات سے تجاوز کرجائیگی ، سیف چٹھہ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 15 مئی 2014 22:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) سیکریٹری پانی و بجلی سیف چٹھہ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے ہوگا تاہم سحراور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے واپڈا حکام سے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خصوصی نشست رکھی۔
چیئرمین کمیتی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کے سوال پر سیکریٹری پانی وبجلی نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد گیس کی سپلائی فراہم کی گئی ہے جس سے بجلی کی پیداوار میں فرق آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کا یومیہ فرق فرنس آئل پر تین سو ملین روپے ہیں جو ماہانہ ساڑھے نو ارب روپے بنتا ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ گرمیوں میں پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔
سیکرٹری نے بتایا کہ یکم جون سے پن بجلی کی پیداوار چھے ہزار میگاوات سے تجاوز کرجائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں چار سے پانچ جبکہ دیہاتوں میں سات سے آٹھ گھنٹے رہے گا۔ سیکریٹری پانی وبجلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن فیڈرز پر بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.