راولپنڈی پولیس کی سرکاری ویب ہیک کر کے طالبان اور القاعدہ رہنماؤں کی تصویریں اپ لوڈ کردی گئیں

جمعرات 15 مئی 2014 22:18

راولپنڈی پولیس کی سرکاری ویب ہیک کر کے طالبان اور القاعدہ رہنماؤں کی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) راولپنڈی پولیس کی سرکاری ویب ہیک کر کے طالبان اور القاعدہ رہنماؤں کی تصویریں اپ لوڈ کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو راولپنڈی پولیس کی سرکاری ویب سائٹ www.rawalpindipolice.gov.pkکھولنے کی کوشش کی گئی تو وہاں پر یہ پیغام موجود تھا کہ ویب سائٹ کو مرتدین مخالفین کی جانب سے ہیک کرلیا گیا ہے ویب سائٹ پر اسامہ بن لادن سمیت مختلف رہنماؤں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں اور یہ پیغام چھوڑا گیا ہے کہ یہ طالبان کی کامیابی ہے