لاوٴس کا فوجی طیارہ ملک کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ، وزیر دفاع ، ریاستی میئر سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات ہلاک

ہفتہ 17 مئی 2014 14:10

لاوٴس کا فوجی طیارہ ملک کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ، وزیر دفاع ..

بینکاک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) لاوٴس کا فوجی طیارہ ملک کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے پر سوار وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ڈویانگچہ اور ویانٹیان کے میئر سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات اس حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پبلک سیفٹی کے وزیر بھی طیارے پر سوار تھے ذرائع کے مطابق طیارے میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی موجود تھے ۔قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایک روسی ساختہ انتونوف اے این 74۔300 طیارہ ہفتہ کی صبح شمالی صوبے شنگکویانگ میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس پر 20 افراد سوار تھے۔طیارے پر سوار عہدیدار ایک سرکاری تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :