مودی کے وزیراعظم بننے پر بھارتی اداکارکمال رشید نے بھارت چھوڑنے کی شرط پوری کردی،کمال رشید نے مودی کے وزیراعظم بننے پر ملک چھوڑنے کا وعدہ کیاتھا،دبئی میں مستقل سکونت اختیارکرلی

ہفتہ 17 مئی 2014 19:45

مودی کے وزیراعظم بننے پر بھارتی اداکارکمال رشید نے بھارت چھوڑنے کی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) بھارتی اداکار کمال رشید خان نے انتہاپسند ہندوجماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئررہنماء نریندرمودی کے وزیراعظم بننے پر بھارت چھوڑنے کا وعدہ پوراکردیااوردبئی میں مستقل سکونت اختیارکرلی ،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی اداکارکمارل رشید خان نے لوک سبھا کے انتخابات سے قبل اعلان کیاتھا کہ اگر نریندرمودی بھارت کے آئندہ وزیراعظم منتخب ہوئے تووہ ملک چھوڑ دیں گے گزشتہ روز مودی کے وزیراعظم بننے کے یقینی امکان کے بعد وہ بھارت چھوڑ کردبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ اب مستقل سکونت اختیارکریں گے،کمال رشید نے دبئی جاتے ہوئے پاکستانی سابق کرکٹرشعیب اخترکے ساتھ ہوائی سفرکیااوردونوں کی نشستیں بھی ساتھ ساتھ تھیں۔

متعلقہ عنوان :