وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کامیاب گندم خریداری مہم پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد ، وزیر خوراک ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک ، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ ٹیم نے گندم خریداری مہم کے دوران شاندار انتظامات کئے ،شہبازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام شرکاء اجلاس نے تالیاں بجا کرسیاسی و انتظامی ٹیم کوشاندار کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا
اتوار 18 مئی 2014 16:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب میں کامیاب گندم خریداری مہم پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ، سیکرٹری خوراک ا سلم کمبوہ، ڈائریکٹر فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان اورپوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے رمضان پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کامیاب گندم خریداری مہم پر سیاسی اور انتظامی ٹیم کی صلاحیتوں اور کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری مہم کے دوران شاندار انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی۔
کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی گئی ہیں اور تمام معاملات بہترین انداز سے چلائے گئے ہیں جس پر پوری ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔بہترین کارکردگی پر سیاسی اور انتظامی مشینری کی حوصلہ افزائی ،مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سمیت تمام شرکاء نے تالیاں بجا کر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ، سیکرٹری خوراک ا سلم کمبوہ، ڈائریکٹر فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان اورپوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.