الیکشن کمیشن کا زائد ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پیر 19 مئی 2014 19:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا جس میں عام انتخابات میں ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں جو ٹربیونل انتخابی عذرداریاں نمٹا رہے ہیں ان سے نادرا کی رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نادرا کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے ؟۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 80 کے تحت ایک سے زائد ووٹ ڈالنا بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا تین سال قید یا پانچ ہزار جرمانہ یا قید اور جرمانہ دونوں ہو سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.