انتخابی نظام میں اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں ‘ عمران خان
منگل 20 مئی 2014 17:35
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابی نظام میں اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں ،تحریک انصاف ملک میں کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریگی بلکہ ایسے کسی بھی اقدام کیخلاف سب سے اگلی صف میں موجود ہوں گے ، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی طرف عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہارا نہوں نے تحریک انصاف لاہور کے صدر عبد العلیم خان کے دفتر میں کالم نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرپارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، لاہور کے صدر عبد العلیم خان اور رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابی نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں ۔
انتخابی نظام میں اصلاحات ہونی چاہئیں اور دھاندل سے پاک الیکشن ہی اصل جمہوریت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے وہ چار حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی تصدیق سے کیوں خوفزدہ ہے حالانکہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انتخابات کو قبول کیا ہے دھاندلی کو قبول نہیں کیا ۔عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وسیع تر اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں تاہم اگر انتخابی نظام میں اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اختیارات نیچے منتقل نہیں کرنا چاہتے اسی لئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی جارہی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.