وزیراعظم فیس ادائیگی اسکیم کا گورنر ہاؤس کوئٹہ میں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ،سکیم کے تحت بلوچستان کے 32اضلاع کے 5ہزار نو سو48طلباء کی یونیورسٹی فیس بھی وفاقی حکومت ادا کریگی ،فیس ادائیگی اسکیم آئندہ چا رسال تک جاری رہے گی ،نئے بجٹ سے وفاقی حکومت یونیورسٹی طلباء کو لیپ ٹاپ بھی فراہم کریگی ،اسحاق ڈار

بدھ 21 مئی 2014 20:41

وزیراعظم فیس ادائیگی اسکیم کا گورنر ہاؤس کوئٹہ میں باقاعدہ افتتاح ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ،اسکیم کے تحت بلوچستان کے 32اضلاع کے 5ہزار نو سو48طلباء کی یونیورسٹی فیس بھی وفاقی حکومت ادا کریگی ،فیس ادائیگی اسکیم آئندہ چا رسال تک جاری رہے گی ،نئے بجٹ سے وفاقی حکومت یونیورسٹی طلباء کو لیپ ٹاپ بھی فراہم کریگی۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم فیس ادائیگی اسکیم کا گورنر ہاؤس کوئٹہ میں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اسحاق ڈار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جبکہ اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالماک بلوچ،وفاقی وزیر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ،وزیر مملکت بلیغ الرحمان اور دیگر اعلیٰ احکام اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی سربراہی میں قائم وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لیے چھ اسکمیوں کا آغاز کیا ہے،جن میں فیس ادائیگی اسکیم بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ملک کے 59اضلاع کے 33ہزار4سو چوالیس طلباء کو یونیورسٹی کی مد میں پی آئی ڈی،ایم فل،ایم ایس سی اور ایم اے کے لیے فیس کی ادائیگی وفاقی حکومت کی طرف سے کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت بلوچستان کے 32اضلاع کے 5ہزار نو سو48طلباء کی یونیورسٹی فیس بھی وفاقی حکومت ادا کریگی۔وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ فیس ادائیگی اسکیم آئندہ چا رسال تک جاری رہے گی۔جبکہ نئے بجٹ سے وفاقی حکومت یونیورسٹی طلباء کو لیپ ٹاپ بھی فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ناراض بلوچوں مرکزی دھارے میں لانے کے لیے مذاکرات کاآغاز کرچکی ہے اس سلسلے میں گورنر بلوچستان وزیراعلی بلوچستان،اور دیگر شخصیات اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیس ادائیگی اسکیم کے تحت بلوچستان کے طلباء کے لیے ایک ارب 20کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں جبکہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستا ن میں میگا ترقیاتی منصبوں کے لیے 162 ارب روپے مختص ہونگے۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی خصوصی منصوبوں کاآغاز کرچکے ہیں۔