وزیر اعظم طبیعت کی ناسازی کے باعث کوئٹہ نہیں جا سکے

بدھ 21 مئی 2014 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دورہ کوئٹہ طبیعت کی ناسازی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ،وزراء و اراکین اسمبلی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے ملاقا تیں کرنا تھیں جبکہ گورنر ہاوٴس میں ہائیر ایجوکیشن کے تحت تقر یب میں یو نیو رسٹیز کے مستحق طلباء و طالبات میں فیسں کے چیک بھی تقسیم کرنا تھے، تاہم وزیر اعظم کے دورہ کی منسوخی کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان کی جگہ نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ایئرپورٹ روڈ، زرغون روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ۔