وفاقی وزیر خزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر وی وی آئی پی پروٹوکول ،کوئٹہ شہر کی ٹریفک معطل ہوگئی ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، متعدد صحافیوں کو پاس بھی جاری نہ ہو سکے

بدھ 21 مئی 2014 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کی ٹریفک معطل ہوگئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بدھ کو کوئٹہ آنا تھا اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کا دورہ کوئٹہ ملتوی ہوگیا اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جب کوئٹہ ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس انہیں سخت سیکورٹی کے حصار میں لایا گیا اس موقع پر جس روٹ سے انہوں نے گزرنا تھا اس پر واقعہ تمام شورومز دکانیں بازار مکمل طور پر بند کردیئے گئے تھے اور کم سے کم ایک گھنٹے تک لوگوں کو دھوپ میں کھڑا گیا گیا جب تک وفاقی وزیر خزانہ کا قافلہ گورنر ہاؤس نہیں پہنچا اسی طرح جب وہ گورنر ہاؤس سے ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہوئے تو اس وقت بھی یہی صورتحال رہی وفاقی وزیر خزانہ جس روٹ سے وہ آئے اور گئے اس روٹ پر واقع تمام سکول بھی بند تھے شدید گرمی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حسب روایت اس دفعہ بھی صرف پاکستان ٹی وی کو کوریج کیلئے گورنر ہاؤس کیلئے خصوصی پاس جاری کیا تھا پرائیوٹ چینلز اور پرائیوٹ نیوز ایجنسیز سمیت کسی بھی رپورٹر یا بیورو چیف کو سیکورٹی کارڈ گورنر ہاؤس جانے کیلئے جاری نہیں کئے گئے تھے ۔