اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف احتجاج، مظاہرین کی پولیس سے ہاتھا پائی
جمعہ 23 مئی 2014 13:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جب کہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے نادرا آفس تک ریلی نکالی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس اہلکاروں نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہو گئی اور پھر مظاہرین نادرا آفس کے باہر ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرا کے منتشر ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پلے کارڈ اور بینراٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے اورالیکشن کمیشن کا تمام عملہ مستعفی ہو جائے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرانے کی کوشش کی تھی جب کہ مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لئے پولیس کو لاٹھی جارچ کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.