مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچرکی وجہ سے ووٹ پڑے، عمران خان
ہفتہ 24 مئی 2014 17:27
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 30 سالوں سے موروثی سیاست چل رہی ہے جس کی وجہ سے جمہوریت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اورمسلم لیگ(ن) کو پڑنے والے ووٹ کی وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچر تھے۔ ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 برسوں میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی 6 مرتبہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنا چکی ہیں لیکن ان کے دور حکومت میں ملک کے حالات بہتر ہونے کے بجائے خراب سے خراب تر ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلی بنے بیٹھے ہیں اور شریف خاندان کے 22 افراد اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز ہیں جب کہ میاں نوازشریف نے قوم کے پیسوں سے 22کروڑ روپے کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں خریدیں، میں نے آج تک کسی ایک فرد کی بھی نوکری کی سفارش نہیں کی، انتخابات میں بھی تمام لوگوں کو صرف میرٹ پر ٹکٹ دیئے، ملک کی ترقی کے لئے میرٹ کو فروغ دینا ہو گا کیونکہ جمہوریت کا نام ہی میرٹ ہے۔(جاری ہے)
عمران خان
نے کا کہنا تھا کہ بھارت میں کانگریس کی 5 سالہ کارکردگی پنجاب میں (ن)لیگ سے 100 گناہ بہتر تھی لیکن کانگریس تو لوک سبھا کے انتخابات ہار گئی اور(ن) لیگ جس نے 2008 کے انتخابات میں 68 لاکھ ووٹ لئے تھے انہیں 2013 میں ایک کروڑ 45 لاکھ ووٹ لئے، اس کی وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچر تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹریبونل میں موجود 68 کیسسز میں سے صرف 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا۔تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ میاں صاحب کرکٹ میں بھی مرضی کے امپائر کھڑے کرتے تھے اور سیاست بھی اسی طرح کرتے ہیں، ہم دنیائے کرکٹ میں بھی نیوٹرل امپائر لائے اور سیاست میں بھی نیوٹرل امپائر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیو حکومت کا پی ٹی وی ٹو بنا ہوا ہےجب کہ مسلم لیگ(ن) نے اسی چینل کے ساتھ مل کر انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی،جیو ایک طرف مشرقی سرحد پر امن کی آشا چاہتا ہے اور دوسری طرف مغربی سرحد پر بمباری اور انتشار پھیلا رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.