وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت 4گھنٹے تک اجلاس، اے سی آرز اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے نظام کی خامیوں پر سیر حاصل بحث ، اے سی آرز کے موجودہ نظام میں سیاہ اورسفید میں کوئی تمیز نہیں ،یہ نظام بنیاد ی اصلاحات کا متقاضی ہے‘ شہبازشریف

ہفتہ 24 مئی 2014 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس4گھنٹے تک جاری رہا ۔اجلاس کے دوران سرکاری محکموں کو عوام کی امنگوں اورتوقعات کے مطابق بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکاء اجلاس نے اس ضمن میں مختلف تجاویز پر سیر حاصل بحث کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سب سے زیادہ بحث اے سی آرز اورٹرانسفر پوسٹنگ کے نظام میں خامیوں کودور کرنے کے حوالے سے ہوئی۔وزیراعلیٰ نے شرکاء اجلاس کی تجاویز کوانتہائی غورسے سنا اورموجودہ نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بھی انتہائی قابل عمل تجاویز دیں ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ اے سی آرز نظام میں قابل اورباصلاحیت سرکاری افسر واہلکار اورکرپٹ افسر واہلکارایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اور اے سی آرز کاموجودہ نظام بوسیدہ ہوچکا ہے جہاں سیاہ اورسفید میں کوئی تمیز نہیں یہ نظام بنیاد ی اصلاحات کا متقاضی ہے۔

متعلقہ عنوان :