حلف برداری تقریب میں بلایاتوضرور شرکت کروں گی ،اہلیہ مودی ، مودی اپنی محنت اور ذہانت سے وزیراعظم بنے ہیں، وہ ان کی مزید ترقی کے لیے دعا گو ہیں،انٹرویو

ہفتہ 24 مئی 2014 22:14

حلف برداری تقریب میں بلایاتوضرور شرکت کروں گی ،اہلیہ مودی ، مودی اپنی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) نریندر مودی کی اہلیہ جشودھا بین نے کہا ہے کہ اگر مودی نے انہیں بلایا تو وہ ان کی حلف برداری کی تقریب میں ضرور شریک ہوں گی۔ مودی چاہیں تو وہ ان کے ساتھ دہلی بھی منتقل ہو سکتی ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق 1987میں آخری بار مودی اور جشودھا بین نے ایک دوسرے سے کلام کیا۔ اس وقت سے جشودھا بین اکیلے ہی زندگی گزار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گجراتی ٹی وی کو انٹرویو میں بھارتی خاتون اول نے کہا کہ انہیں اس رنجش اور کدورت پر بہت تکلیف ہے۔تاہم انہوں نے اس کدورت کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مودی اپنی محنت اور ذہانت سے وزیراعظم بنے ہیں، وہ ان کی مزید ترقی کے لییدعا گو ہیں۔ ان کے دل میں سب سے زیادہ اہمیت ان کے ملک کو حاصل ہے۔انہیں خوشی ہے کہ مودی نے انہیں اپنی بیوی کے طور پر قبول کیا۔ اگر نریندر مودی نے اجازت دی تو وہ ان کے ساتھ دہلی بھی منتقل ہو سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :