سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں فنانس ریونیو اکنامک افیئرز ، سائنس وٹیکنالوجی ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس (کل)ہونگے ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر کرینگے

اتوار 25 مئی 2014 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں فنانس ریونیو اکنامک افیئرز ، سائنس وٹیکنالوجی ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس (کل) پیر کوہونگے ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس ریونیو اکنامک افیئرز سٹیٹکس اینڈ پرائیویٹا ئیزیشن کا اجلاس (کل) پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہمایوں خان مندوخیل کرینگے اجلاس میں پرائیویٹا ئیزیشن بل 2013ء ،سینیٹرز کی طرف سے اٹھائے گےء مختلف سوالات پر غور کیا جائیگاسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر کرینگے ۔

اجلاس میں این آئی او اور انٹر نیشنل پروجیکٹ کے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی جائیگی چیئرمین کی اجازت سے دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس (کل) پیر کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید کرینگے ۔ اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایم ڈی ادارے کے جاری مختلف منصوبوں پر کمیٹی کو بریفنگ دینگے جبکہ ملازمین کے مختص کوٹہ پر غور کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :