آسٹریلوی پارلیمنٹ کی سیکورٹی کا بھانڈاپھوٹ گیا،سینٹربم لے کراندرپہنچ گیا،لبرل پارٹی کے سینیٹر ہیفرنین جعلی بم شاپر میں لیے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے، ملکی پارلیمانی سکیورٹی کو ایک مذاق قرار دیا
پیر 26 مئی 2014 22:11
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) آسٹریلیا کی لیبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حکومتی سکیورٹی میں لاپرواہی کو واضح کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں جعلی بم لے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں 71 سالہ آسٹریلوی سینیٹر بل ہیفرنین لوہے کے پائپ اور ٹیپ سے بنے ہوئے جعلی بم کو شاپر میں لیے ایک کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے لیے پہنچ گئے اور خطاب کے دوران ملکی پارلیمانی سکیورٹی کو ایک مذاق قرار دیا۔
اس موقع پر سینیٹر ہیفرنین کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیئرنس والے افراد کی بھی تلاشی لینی چاہیے اور قانون سب کے لیے یکساں ہونے چاہیے۔انھوں نے کہا کہ جب ہم بچے تھے تو ایسی چیزوں کے بارے میں جانتے تھے جن کے ذریعے درختوں کو گرایا جا سکتا تھا اور اب بھی ایسی چیزیں ہیں جن کی مدد سے عمارت جیسے اونچے درختوں کو بھی گرایا جا سکتا ہے اور ان چیزوں کو یہاں اندر بھی لایا جا سکتا ہے کیوں کہ کوئی سیکورٹی نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.