ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر حملے میں پاکستان ملوث ہے، افغان صدرکی ہرزہ سرائی
پیر 26 مئی 2014 23:54
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) افغان صدر حامد کرزئی بھارت پہنچ کر بھی باز نہ آئے اور پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے افغان شہر ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ افغان شہر ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ سے تھا جبکہ اس حوالے سے مغربی خفیہ ایجنسی کی جانب سے ثبوت فراہم کئے گئے ہیں۔
بھارتی قونصل خانے پر حملے کی بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی نے شدیدالفاظ میں مذمت کی تھی جب کہ دوسری جانب پاکستان کے دفترخارجہ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ حملے کے دوران بھارتی سفارتی عملہ محفوظ رہا۔واضح رہے کہ 23 مئی کو ہرات میں نامعلوم افراد نے بھارتی قونصل خانے پر حملہ کردیا تھا جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے عویٰ کیا تھا کہ حملہ کرنے والے تینوں مسلح افراد مقابلے کے دوران مارے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.