دفاعی خود کفالت کے بعد ہمیں معاشی میدان میں بھی خود کفیل ہونا ہوگا، نواز شریف
بدھ 28 مئی 2014 14:59
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی میدان میں خود کفالت حاصل کر چکے ہیں اب ہمیں معاشی میدان میں بھی خود کفیل ہونا ہو گا۔ لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن اس وقت وہ فیصلہ کیا جو ملک اور قوم کے مفاد میں تھا، پوری قوم یوم تکبیر پر مبارک باد کی مستحق ہے، دفاعی میدان میں خود کفیل ہو چکے ہیں اب ہمیں معاشی میدان میں خود کفالت حاصل کرنی ہو گی، ہماری ساری توجہ اقتصادی خودکفالت کی طرف ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ملک میں جہالت، اندھیرے اور بے روز گاری نہیں ہوتی، ہم ملک سے اندھیرے اور بے روز گاری کا مکمل خاتمہ کریں گے اور اس حوالے سے چین کے تعاون سے اربوں روپے کے متعدد منصوبوں پر ملک بھر میں کام چل رہا ہے، آج ملک میں بے امنی، غربت، جہالت اور لوڈشیڈنگ کو ختم ہونا چاہیے تھا لیکن افسوس کہ ایسا نہ ہوا، ہم ملک کو لوڈشیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا دلائیں گے۔(جاری ہے)
نواز شریف
نے کہا کہ ٹرین مارچ اور لانگ مارچ کرنے والے 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست کر رہے ہیں اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا ہتے ہیں لیکن ہم اس قسم کی سیاست بہت پیچھے چھوڑ کر آ چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 4 سال بعد قوم اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ کس کو منتخب کرنا ہے، جب الیکشن کا وقت آئے تو جی بھر کے سیاست کی جائے لیکن ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں، خطے کے تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا دورہ مثبت رہا اور دونوں جانب سے حالات کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.