63فیصد پاکستانیوں نے نواز مودی ملاقات کو بے سود ،23فیصد نے فائدہ مند قرار دیا،سروے رپورٹ ، 62فیصد پاکستانیوں کو مودی سرکارسے پاک بھارت تعلقات کے ضمن میں کوئی مثبت توقعات نہیں ،38فیصد کے خیال میں مودی حکومت آنے سے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں،پیس کور کا سروے
جمعرات 29 مئی 2014 22:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) 63فیصد پاکستانیوں نے نواز مودی ملاقات کو بے سود ،23فیصد نے فائدہ مند قرار دیدیا،جبکہ 62فیصد پاکستانیوں کو مودی سرکارسے پاک بھارت تعلقات کے ضمن میں کوئی مثبت توقعات نہیں ہیں،38فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت آنے سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔یہ بات پاکستان انٹرنل سیچویشن سنٹر آف ریسرچ(پیس کور) کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں میں سامنے آئی ہے ،سروے میں ملک بھر سے شریک ہونے والے 3213افراد سے تین مختلف سوالات کئے گے ،اس سروے میں پنجاب سے 1121،سندھ سے 892، خیبر پختونخوا سے 654،بلوچستان سے 294،آزاد کشمیر سے 214اور گلگت بلتستان سے 38افرادمختلف ذرائع سے شریک ہوئے،پیس کور سروے میں پہلا سوال کیا گیا کہ کیا وزیر اعظم نواز شریف کے بھارتی دورہ کے دوران نئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے مستقبل میں کوئی فائدہ ہوگا؟اس کے جواب میں 63فیصد پاکستانیوں نے اس ملاقات کو بے سود قرار دیا جبکہ 28فیصد اس ملاقات کومستقبل کے لئے فائدہ مند قرار دیتے ہیں،اس ضمن میں 9فیصد پاکستانیوں نے جواب ہی نہیں دیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.