کراچی اسٹاک مارکیٹ نے رواں ماہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،کے ایس ای 100 انڈیکس 29500 پوائنٹ کی سطح پر پہنچ گیا،سرمائے کے حجم میں 1 کھرب 32 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جمعرات 29 مئی 2014 23:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ نے رواں ماہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، شدید کاروباری اتارچڑھاؤ سے دوچار کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بیک وقت 6 نفسیاتی حدوں کو عبور کرتا ہوا 28900 پوائنٹ سے بڑھ کر 29500 پوائنٹ کی سطح پر جاپہنچا، کاروباری تیزی اور بھاری سرمایہ لگائے جانے کے باعث سرمائے کے حجم میں 1 کھرب 32 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ70 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، سرمایہ کار توانائی، سیمنٹ، بینکنگ سیکٹر میں سر گرم رہے جبکہ مخصوص اسٹاکٹس میں خریدار ی کا رجحان بھی دیکھا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 7 نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا اور 29608 کی بلند سطح پر جاپہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس لیول کو برقرارنہ رکھ سکا اور 29500,29400,29300,29200,29100,29000 کی 6 نفسیاتی سطح کو عبور کرکے 29543.58 پوائنٹ پر بند ہو،اسی طرح کے ایس ای 100 انڈیکس میں 556.26 پوئنٹ ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.