ہیکرز نے مبشر لقمان کا ای میل اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

ہفتہ 31 مئی 2014 17:36

ہیکرز نے مبشر لقمان کا ای میل اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا۔ سنسنی خیز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 31 مئی 2014) معروف ٹی وی اینکر مبشر لقمان کا ای میل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ اس بات کا اعتراف مبشر لقمان نے گزشتہ روز اپنے ٹی وی پروگرام کے دوران بھی کیا۔ اب اس ہیکر کی جانب سے مبشر لقمان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ”ڈراپ باکس“ فولڈر کا لنک دیا گیا ہے اور اس میں ہیکر نے مبشر لقمان کی ذاتی ای میلز اور تصاویر شیئرکی ہیں۔

جن میں انکے ہندو لڑکی اور دیگر خواتین کے ساتھ معاشقوں ‘ بینکاک میں بنائی گئی فلم میں مبشر لقمان کی شراکت داری اورانکو ملنے والی اسرائیلی فنڈنگ کے ثبوت شیئر کئے گئے ہیں۔
ہیکر کا دعویٰ ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں اس لنک پر مبشر لقمان کے بارے میں بہت سے راز افشاں کرے گا۔ اس سلسلے میں ٹی وی اینکر کی ایک ہندو لڑکی کو بھیجی گئی مبینہ ای میل کا متن بھی شائع کیا گیا ہے تاہم انتہائی ذاتی نوعیت ہونے کی وجہ سے ہم اسکو شائع نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)


ہیکر نے مبشر لقمان کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اینکر کو خوب کھری کھری سنانے کا سلسہ شروع کر رکھا ہے، اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد وہ مبشر لقمان کے ای میل اکاؤنٹس میں موجود انکی ای میلز کا ڈیٹا لوگوں کے سامنے رکھتا ہے۔
دوسری طرف مبشر لقمان نے اس ہیکنگ کا الزام جنگ گرو پ کے مالک میر شکیل الرحمن پر عائد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔


آپ ٹوئیٹر پر موجود مبشر لقمان کا اکاؤنٹ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں، یاد رہے کہ انکے ہیک شدہ ٹوئیٹر اکائونٹ کو چار لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں، اور وہ 36 ہزار سے زائد پیغامات ارسال کر چکے ہیں، اسکے علاوہ مبشر لقمان کی اس سارے واقعہ پر اپنی رائے آپ ان کی زبانی نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :