
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرکے فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 30 جولائی 2025
21:43

(جاری ہے)
جعلی حکومت، 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔ یہ احتجاج، جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت، عمران خان کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی، عوام، عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے پُرجوش ہیں۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر شبلی فراز نے 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں فئیر ٹرائل اور بنیادی انسانی حقوق پامال ہوئے۔ ملزم کو اپنی مرضی کے وکیل کرنے کے حق کی حفاظت کی جائے۔ سماعت کے دوران میڈیا کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ پولیس اور استغاثہ کی بددیانتی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں ۔ قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف ممکن نہیں ۔ تمام کیسز کا آئینی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جائے۔ مشکوک مقدمات کو دوبارہ کھولا جائے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی آپ کی اصولی مداخلت پر منحصر ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
-
پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
-
پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا. آڈٹ رپورٹ
-
کامن ویلتھ کی الیکشن رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا. عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
-
مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
-
سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
-
26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
-
وزیرصحت نے سرویکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا
-
ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
-
رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
-
بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.