مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا

مودی کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظرنامہ بدل دیا ہے، بھارت کا چہرہ پوری طرح بےنقاب ہو چکا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 جولائی 2025 21:30

مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ لوک سبھا میں مودی کی پونے دو گھنٹے کی تقریر کو اپوزیشن، بھارتی میڈیا اور عوام نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے کرمسترد کر دیا ہے۰ درجنوں نئے سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۰مودی کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظر نامہ بدل کے رکھ دیا ہے اور بھارت کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۰ مودی کو اب یہ حقیقت بھی مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا۔