الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرکے موجودہ حکمرانوں کو جتوایا، طاہر القادری۔۔۔حکومت خود مستعفی ہوجائے ورنہ عوام آگے بڑھ کر اقتدار چھین لیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 31 مئی 2014 22:05

الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرکے موجودہ حکمرانوں کو جتوایا، طاہر القادری۔۔۔حکومت ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرکے موجودہ حکمرانوں کو جتوایا ،حکومت خود مستعفی ہوجائے ورنہ عوام آگے بڑھ کر اقتدار چھین لیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوں گے گرینڈ الائنس کے قیام کا امکان موجود ہے حکومت غیر آئینی طریقے سے وجود میں آئی اور خلاف آئین تشکیل پانے والے الیکشن کمیشن نے دھاندلی سے منتخب کرایا۔

اور حکومت خاندانی بادشاہت پر مبنی ہے اس حکومت کے دورمیں کسی جمہوریت کا حقیقی اعتبار سے کوئی نام و نشان نہیں ہے عوامی مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے عوام کو قانون کی حکمرانی فراہم نہیں کر سکتی۔ حکومت خود مستعفی ہوجائے کم از کم عوام آگے بڑھ کر اقتدار ان سے چھین لیں۔