ریسکیو 1122 نے مئی میں53305ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا ،ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط برتناچاہیے: ڈی جی ریسکیو پنجاب

منگل 3 جون 2014 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ایمرجنسی سروس کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے مئی میں پنجاب بھر میں 51170 ریسکیوآپریشن کے دوران 53305ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا، جبکہ سروس نے اس مہینے میں اوسط ریسپانس ٹائم7منٹ برقرار رکھا۔

اس دوران ریسکیو 1122کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں16865کال ٹریفک حادثات،25046 میڈیکل ایمرجنسی،1566آگ لگنے کے واقعات ،2507جرائم کی کال155,ڈوبنے کے واقعات, 70عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات ، اور20دھماکوں کے واقعات اور 4941دیگر ریسکیو آپریشن جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔

(جاری ہے)

ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ گرمیوں میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے پانی کازیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ٹھنڈے کپڑوں سے اپنے سرکو ڈھانب پررکھیں کیونکہ گرمیوں میں سن سٹروک کی وجہ سے ایمرجنسیز میں اضافہ ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ بائی لاز کے مطابق فائرسیفٹی کوڈز پرعملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ایکسٹرنل سٹیل سٹیئرکیس، فائرڈورز، ایکسٹرنل ہائیڈرنٹس، ایمرجنسی انخلاء کانقشہ، ایمرجنسی پلان، آگ بجھانے کے آلات، اور بلندوبالاعمارت کی چھتوں اور اردگرد تجاوزات کو ہٹانے سے آتشزدگی کے واقعات پرجلدکنٹرول کیاجاسکتاہے۔ ڈاکٹررضوان نصیر نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں روڈ ٹریفک کریشز کے تناسب میں اضافہ ہواہے جیساکہ ریسکیو1122روزانہ کی بنیاد پر اوسطً 500سے زائد روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتا ہے۔

زندگیوں کو بچانے کے لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنا اہم کردار ادا کریں۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا تھا کہ اگرچہ ریسکیو1122لوگوں کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہے لیکن افراد اپنی زندگیاں خطرے میں مت ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری حفاظتی اقدامات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ریسکیو 1122 نے مئی میں مجموعی طور پر51170ریسکیو آپریشن کیے جن میں لاہور میں8331، راولپنڈی میں1642فیصل آبادمیں5115،ملتان میں4018، گوجرانوالہ میں3042،بہاولپور میں1626،سرگودھامیں1396، ڈیرہ غازی خان میں1833 ،ساہیوال میں1847، سیالکوٹ میں1233،رحیم یار خان میں1925،مری میں409،جھنگ میں1771،خانیوال میں1465،راجن پور میں825،مظفر گڑھ میں821،گجرات میں723،بہاولنگرمیں851،اٹک میں735،جہلم میں354،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں675،پاکپتن میں717، میانوالی میں602،،قصور میں840،وہاڑی میں746 ،چکوال میں265 ، اوکاڑہ میں743،حافظ آباد میں625،شیخوپورہ میں1546، لودھراں میں1053،ننکانہ صاحب میں350، خوشاب میں 507 ، منڈی بہاوالدین میں344،ناروال میں 683 ، لیہ میں,508اور بھکر میں 579 ,چنیوٹ میں ,425ریسکیو آپریشزشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :