سلمان خان کی فلم ’’کک‘‘ میں آئٹم نمبر نہیں کر رہی، کترینہ کیف
جمعرات 5 جون 2014 13:04
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے متعلق کچھ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ سلمان خان کی فلم کک میں آئٹم سانگ پر پرفارم کررہی ہیں مگر اب کترینہ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’’کک میں کسی گانے پر پرفارم نہیں کررہی اور اس سلسلہ میں میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
اداکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنیوالی تین فلموں ’’ بینگ بینگ ‘‘ ، جگا جاسوس ‘‘ اور ’’ فینٹیم کی شوٹنگ میں دن رات مصروف ہیں اور ان کے پاس کسی اورفلم میں کام کرنے یا کسی آئٹم نمبر پر پرفارم کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے ان سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ کترینہ کیف دو برس قبل ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ میں آئتم سانگ پر پرفارم کرچکی ہی۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم جگا جاسوس کی عکسبندی ان دنوں جنوبی افریقہ کے مشہور شہر کیپ ٹاؤن میں تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انوراگ کیشپ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں رنبیر کپور ایک جاسوس جب کہ کترینہ ایک سیدھی سادھی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ پکچر شرو پروڈکشن اور والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے بنائی جانیوالی فلم میں گووندا بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اسے آئندہ برس 29 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.