کراچی ایئر پورٹ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جناہ ادا کر دی گئی
پیر 9 جون 2014 20:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) کراچی ایئر پورٹ حملے میں شہید ہونے والے گیارہ اے ایس ایف اہلکار اور رینجرز اہلکار کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اے ایس ایف اہلکاروں کے لواحقین کے لیے دس دس لاکھ روپے جبکہ شہید رینجرز اہلکار کے اہل خانہ کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ ائیر پورٹ حملے میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار دل مراد کی نماز جنازہ بھٹائی رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر اور اعلٰی افسران سمیت بڑی تعداد میں رینجرز افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی تدفین کے لئے اس کے آبائی علاقے فیصل آباد روانہ کی گئی۔(جاری ہے)
دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں سے جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اے ایس ایف کے گیارہ اہلکاروں کی نماز جنازہ اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف اعظم ٹوانہ، رینجرز اور اے ایس ایف کے افسران اورا ہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے ائیر پورٹ حملے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف اہلکاروں کے لیے 10 ، 10 لاکھ روپے جبکہ شہید رینجرز اہلکار کے اہل خانہ کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ایک ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سول ایوی ایشن شجاعت عظیم نے وزیر اعظم سے اے ایس ایف اہلکاروں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے ان کے بچوں کی کفالت کرنے کی سفارش کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.