شمالی وزیرستان؛ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ڈرون حملوں میں 16 ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
جمعرات 12 جون 2014 12:01
میران شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) شمالی وزیرستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 ازبک اور 2 پنجابی طالبان سمیت 16 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گاؤں درگاہ مندی میں ہوا جہاں امریکی ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، ڈرون طیارے نے ایک کمپاؤنڈ اور ایک پک اپ گاڑی کو نشانہ بنایا جبکہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے 4 ازبک اور 2 کا تعلق پنجابی طالبان سے تھا۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پک اپ گاڑی کمپاؤنڈ کے باہر کھڑی کی کہ اسی دوران ڈرون طیارے نے دونوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد کمپاؤنڈ اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔(جاری ہے)
ہلاک ہونیوالوں میں کمانڈر حاجی گل، مفتی صفیان، کمانڈر ابو بکر، کمانڈر یٰسین گردیزی، کمانڈر جمیل، کمانڈر عبداللہ خان، کمانڈر اسد اللہ اسد، اور طور خان کے نام شامل ہیں۔
یاد دس ماہ پہلے ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا سربراہ ملا سنگین کے جانشین بلال احمد زدران کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب رات گئے بھی میران شاہ کے مقام دانڈے درپہ خیل میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا، امریکی ڈرون طیاروں نے گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 6 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بھی ڈرون طیاروں کی نچلی سطح پر پراوزیں جاری رہیں جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے پر امریکی ڈرون حملے روک دیئے گئے تھے اور آخری حملہ 26 دسمبر 2013 کو کیا گیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.