منڈی بہاؤالدین‘مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک، ایک گرفتار

ہفتہ 14 جون 2014 13:50

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) منڈی بہاؤالدین میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نکے وال میں ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکلوں پر سوار 5مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیاگیا تھا۔جس پر مسلح ڈاکووؤں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس کاکہناہے کہ فرارہونیوالے ڈاکووؤں کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :