حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت 8 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں معذور طلباء کیلئے خصوصی پارک بنانے کی منظوری دے دی

ہفتہ 14 جون 2014 13:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت 8 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز جن میں فیصل آباد‘ راولپنڈی‘ ڈیرہ غازی خان‘ ملتان‘ بہاولپور‘ گجرانوالہ‘ ساہیوال اور سرگودھا شامل ہیں میں معذور طلباء کیلئے خصوصی پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے اور اس کیلئے حالیہ بجٹ میں رقم بھی مختص کردی گئی ہے ان پارکس کی تعمیر سے معذور طلباء کو متعدد سہولتیں حاصل ہونگی اسی طرح حکومت نے سماعت سے محروم طلباء کیلئے میانوالی میں ہائیر سیکنڈری سکول کو اپ گریڈ کرکے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت پنجاب نے بھیرہ سمیت چھوٹے شہروں میں خصوصی تعلیم کے مراکز قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے اور جن اضلاع میں مراکز تو قائم ہیں مگر ان کی بلڈنگز خستہ حال ہوچکی ہیں ان عمارتوں کی از سر نوتعمیر کی جائیگی یہ خصوصی مراکز بھیرہ کے علاوہ‘ رائیونڈ‘ وہاڑی‘ مظفر گڑھ‘ دنیا پور‘ سمندری‘ پتوکی‘ بورے والا میں قائم کئے جائینگے جہاں پر خصوصی طلباء و طالبات کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :