تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر جی ایس ٹی غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو غیر متوازن بنا دے گا ٗپاسبان
ہفتہ 14 جون 2014 19:37
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) پاسبانِ پاکستان، کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے صوبائی بجٹ 2014-15 کو مایوس کن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر جی ایس ٹی غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو غیر متوازن بنا دے گا ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا سندھ کے صوبائی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے سیاسی مقاصد حاصل کرنے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے،بجٹ میں جاگیرداروں کو حسب سابق ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور ٹیکسوں کے حصول کیلئے صنعتوں پر ہی انحصار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں ، اسپتالوں اور ٹرانسپورٹ پر جی ایس ٹی کا نفاذ غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو غیر متوازن بنا دے گاجس کا تمام تر بوجھ حسب سابق صارفین پر منتقل کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی طرح صوبائی بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی اور افراط زر کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ غیر سرکاری ملازمین یا پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ گیارہ ہزار مقرر تو کردی گئی لیکن عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خسارے کے بجٹ میں غیر ترقی اخراجات کی مد میں 35 ارب روپے اضافی خرچ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے بھاری رقم حکمرانوں نے اپنی عیاشی کے لئے مختص کی ہے ۔ شیخ محمد شکیل نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا واحد طریقہ کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ٹیکسوں سے ہونے والی آمدن اور غیر ملکی قرضے کرپشن کے ذریعے بغیر ڈکار لئے ہضم کئے جارہے ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.