سعودی شوہر کے ہاتھوں نو عمر بیوی اور سسر قتل،واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے، پولیس

اتوار 15 جون 2014 18:23

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر ایک 55 سالہ شخص نے اپنی پچیس سالہ بیوی اور اس کے معمر والد کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کے والد کی عمر 69 برس بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جدہ پولیس کے ترجمان کیپٹن عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ پولیس کو جدہ گورنری میں رونما ہونے والی اس واردات کے بارے میں اطلاع ملی۔

ذرائع کے مطابق قاتل (شوہر) نے اپنی بیوی اور سسر کو تیز دھارے آلے سے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے باہر نکل کر ایک سڑک پر جا رہے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کر کے مبینہ قاتل کو حراست میں لے لیا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے، تاہم پولیس واقعے کے دیگر پہلووٴں پر بھی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :