کارکنوں کے قتل کا مقدمہ نوازشریف، شہبازشریف اور چوہدری نثار کیخلاف درج کرائیں گے، طاہر القادری
منگل 17 جون 2014 16:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف، چوہدیری نثار اور رانا ثنا اللہ کے خلاف درج کرایا جائے گا۔ کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لاہور میں منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ سے رکاوٹیں ہٹانے کے بہانے کارکنوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا اور اب وزیر اعلیٰ پنجاب ڈھونگ رچا رہے ہیں کہ وہ اس پورے واقعے سے لاعلم ہیں، ان کے حکم کے بغیر اتنی بڑی قیامت کیسے بپا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا واقعے میں شہید ہوانے والے کارکنوں کے خون کی ایف آئی آر نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری نثار، خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، رانا ثنااللہ، پرویز رشید، آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی سمیت ماڈل ٹاؤن کے موجودہ ایس پی کے خلاف درج کرائی جائے گی، یہ مقدمہ تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ ہوگا اور تاریخ دیکھے گی کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب جھوٹ بول رہی ہے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور جو بیریئرز لگے ہوئے ہیں وہ گھر کی حدود میں ہیں جس سے آنے جانے والے لوگوں کو کوئی شکایت نہیں اور نہ ہی گزشتہ 4 سالوں کے دوران اس پر کسی نے اعتراض کیا۔
طاہرالقادری نے کہاکہ رکاوٹیں عدالت کے حکم پر پولیس کی موجود میں لگائی گئی تھیں لیکن آج ان کا مقصد رکاوٹیں ہٹانا نہیں بلکہ اس کے 3 مقاصد تھے جس کے تحت یہ ساری کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہم سے اس بات کا انتقام لے رہی ہے ہم نے سب سے پہلے پاک فوج کے میڈیا ٹرائل اور کردار کشی کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کے خلاف پورے ملک میں پاکستان عوامی تحریک نے احتجاج اور یکجہتی کا اظہار کیا جس کے بعد سول سوسائٹی اور دوسری مذہبی جماعتیں بھی میدان میں آئیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس کی جانب سے سیدھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں کارکن شہید ہوچکے ہیں اور اب پولیس اہلکاروں نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں داخل وہاں قبضہ کرلیا لہذا میری آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور قومی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ان دہشت گردوں سے سیکریٹریٹ کا قبضہ چھڑوائیں اور نہتے کارکنوں کو بچانے کے لئے علاقے کی سیکیورٹی سنبھالیں۔
طاہرالقادری
کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب کے کئی اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے تاکہ میرا استقبال کرنے سے روکنے کے لئے کارکنوں کو ہراساں کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا خاتمہ ضرور ہوگا اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمارا سر نہیں جھکایا جاسکتا، آج جن کارکنوں کا خون بہایا گیا وہ ان حکمرانوں کی تباہی کا باعث بنے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.