ماڈل ٹاؤن لاہور میں گاڑیوں کو توڑنے والے گلو بٹ کی گرفتاری کا حکم

منگل 17 جون 2014 23:39

ماڈل ٹاؤن لاہور میں گاڑیوں کو توڑنے والے گلو بٹ کی گرفتاری کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) ماڈل ٹاؤن لاہور میں ڈنڈا لے کر گاڑیوں کو توڑنے والے ''گلو بٹ'' کو پولیس نے روکنے کی کوشش بھی نہ کی۔ آئی جی پنجاب کا نوٹس، فوری گرفتار کرنے کی ہدایت۔منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ایک ایک کر کے توڑے جاتے رہے۔ ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں توڑ پھوڑ کرنے والے شخص کا نام گلو بٹ بتایا جاتا ہے جو فیصل ٹاؤن کا رہائشی ہے ۔

توڑ پھوڑ کے بعد اس شخص نے قریبی مارکیٹ کی ایک دکان سے کولڈ ڈرنکس کی دو بوتلیں اٹھائیں اور پولیس اہلکاروں کے پاس جا کر مال مفت اڑاتا رہا ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے گاڑیاں توڑنے والے شخص کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ان کا کہنا تھا ملزم کوئی بھی ہو اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :