اداکارہ میرا دبئی منتقل، آبائی گھر بیچ کر فیملی بھی بُلا لی
جمعہ 20 جون 2014 11:46
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) معروف اداکارہ میرا نے دبئی منتقل ہونے کے بعد اپنا آبائی گھرفروخت کرکے فیملی کو بھی بیرون ملک بلوالیا۔ ایک طرف میرا کی غیراخلاقی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ان کو دھمکیاں مل رہی تھیں تودوسری جانب گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے کی جانیوالی فائرنگ کے بعد انھوں نے اپنی فیملی کی جان ومال کی حفاظت کے لیے بیرون ملک شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایک ملاقات کے دوران اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان کے حالات کی وجہ سے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یہاں رہنا میرے اور میری فیملی کے لیے ممکن نہیں رہا کیونکہ مجھے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور میرے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی ۔ جس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ۔(جاری ہے)
میں نے ڈیفنس میں اپنا گھرفروخت کردیا ہے اور فیملی کو سامان سمیت بیرون ملک روانہ کردیا ہے، میری فیملی کے کچھ ممبران دبئی اور کچھ یوکے میں رہیں گے جب کہ میں دبئی میں رہوں گی جہاں میں نے گھر خرید لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں ان دنوں ضروروی کاموں کے لیے لاہور میں ہوں اور میرا قیام مقامی ہوٹل میں ہے۔ جہاں تک بات اسپتال کے پراجیکٹ کی ہے تواس پرمیری ٹیم معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ ایک طرف فنڈ ریزنگ جاری ہے تودوسری جانب دیگرکاغذی کارروائی کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.