طاہرالقادری کے ٹیکس معاملات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع
منگل 24 جون 2014 11:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بارے میں منی لانڈرنگ سمیت اثاثہ جات کی چھان بین اورٹیکسوں کے معاملات کی تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خط لکھے گئے ہیں جس میں ان اداروں سے طاہر القادری، ان کے صاحبزادوں، انکے اداروں و جماعت کے بارے میں معلومات و ریکارڈمانگا گیا ہے۔
ایف بی آرکولکھے جانy والے لیٹر میں کہا گیاکہ طاہر القادری اور ان کے ادارے وجماعت کی طرف سے جمع کرائے جانیوالے گوشواروں کی تفصیلات بتائی جائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ طاہر القداری کی طرف سے بڑے پیمانے پر جو تشہیری مہم چلائی گئی اس کا ریکارڈبھی فراہم کیا جائے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی طرف سے لکھے جانیوالے لیٹر میں یہ بھی تفصیلات منگوائی گئی ہیں طاہرالقادری کے اخراجات کتنے ہیں اور وہ کہاں سے پورے ہوتے ہیں اور انکے ذرائع آمدنی کیا ہیں اوریہ کہ طاہر القادری انکے صاحبزادوں و انکی جماعت اور اداروں کی طرف سے جو آمدنی ظاہر کی گئی ہے وہ انکے اخراجات سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں؟۔
علاوہ ازیں یہ بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے کہ انکے انکی جماعت و اداروں کے بینک اکائونٹس کی کیا تفصیلات ہیں اور بیرون ممالک سے فنڈز اگر آتے ہیں تو وہ کس چینل سے آتے ہیں اور اگر بینکنگ چینل سے آتے ہیں تو کس مد میں اور کس نام سے آتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.