کراچی کی تمام سرکاری اراضی کو 6 ماہ میں واگزار کرانے کا حکم
منگل 24 جون 2014 17:43
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام سرکاری اراضی کو 6 ماہ میں واگزارکرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی جسٹری میں چیف جسٹس جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کراچی بدامنی عملدرآمد کیس میں زمین کے الاٹمنٹ سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ اس موقع پر ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسے زمین الاٹ کی گئی لیکن زمین تک پہنچنے کے لئے انفرا اسٹرکچر موجود نہیں جبکہ صوبائی حکومت اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کے باعث 4 سال سے رسوا کیا جارہا ہے۔
سماعت کے دوران بورڈ آف ریونیو کے رکن ذوالفقار شاہ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کراچی میں سرکاری زمینوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے ۔ عدالتی حکم پر شہر کی 2 ہزار 864 ایکڑ سرکاری اراضی دیگر قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے تاہم شہر کی 59 ہزار 803 ایکڑ زمین پر ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پارکو اور پورٹ قاسم اتھارٹی قابض ہیں۔ عدالت نے ذوالفقار شاہ کے بیان پر ایم ڈی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور چیرمین پورٹ قاسم کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تمام سرکاری اراضی پر 6 ماہ میں قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.