نارووال ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر دو سالہ بچی جاں بحق

منگل 24 جون 2014 21:42

نارووال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر دو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں روہی والا کھوہ کے رہائشی عظمت کی دو سالہ بچی بریحہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اسکی موت پر گاؤں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔