ڈی سی اوقصورکی خصوصی ہدایات ‘ مختلف محکموں کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام۔

جمعرات 26 جون 2014 15:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ڈی سی اوقصور سید جاوید اقبال بخاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مختلف محکموں کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں کیا گیا۔جس میں اینٹامالوجسٹ قصور محمدخرم ابراہیم ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اقبال‘ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر ‘ محکمہ انہار‘ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اوردیگر محکموں کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر چاروں اطراف ڈینگی آگاہی کے حوالے سے بینرز اور فلیکسز آویزاں کئے گئے تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صرف ڈینگی سے نہیں بلکہ بہت ساری دوسری بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اورڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم سب کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے نجات حاصل کر نا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ابھی تک ڈینگی کا کوئی بھی کیس رجسٹرڈنہیں ہو اہے۔

اور ہمیں اس بات سے خوش نہیں ہونا چاہیے کہ ہم ڈینگی فری ہے بلکہ اپنی کوششوں کو متواتر جاری رکھنا چاہئے کیونکہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کا امکان بھر جاتا ہے اور ہمیں اس سے بروقت نمٹنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا ۔بعد ازاں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :