رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہوا جو ناقابل قبول ہے،صوبائی وزیر زراعت

جمعہ 27 جون 2014 16:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے کہا رمضان المبارک کی آمد سے قبل بعض اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہوا جو ناقابل قبول ہے۔ ضلعی انتظامیہ منڈیوں میں بولی کے وقت قیمتوں کی تعین کی کڑی نگرانی کریں اور ڈی سی او صاحبان متعین شدہ قیمتوں پر اجناس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

بھنڈی، کدو، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مصنوعی ہے جسے روکنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کیلئے رمضان المبارک کے دوران آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے 5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی ہے۔ رمضان المبارک میں دی جانے والی سبسڈی کا فائدہ براہ راست عام آدمی کو پہنچنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پرائس کنٹرو ل اور رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں 346رمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں آٹے کا 10کلو کا تھیلا310روپے میں دستیاب ہوگا۔ وزیر زراعت نے کہاکہ رمضان بازاروں میں 346زرعی فےئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی جہاں سبزیاں اورپھل سستے داموں دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی ،گھی، انڈے اورمرغی کے گوشت کی مارکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :