مختلف یونیورسٹیزو کالجز اور اداروں کے 35طلبا و طالبات نے اسلام آبادٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ایک ماہ کی انٹرنشپ مکمل کرلی

جمعہ 27 جون 2014 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیزو کالجز اور اداروں کے 35طلبا و طالبات نے اسلام آبادٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ایک ماہ کی انٹرنشپ مکمل کرلی۔انٹرنشپ کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور بڑھانا ہے تا کہ عوام اور ITPکے درمیان ایک د وسرے کے لئے اپنائیت کا احساس پیدا ہو۔

انٹر نشپ میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میںSSP ٹریفک عصمت اللہ جونیجو نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام مختلف یونیورسیٹیز اور کالجز کے طلبا و طالبات نے ایک ماہ کی انٹرنشپ مکمل کر لی۔ انٹرنشپ میں پاکستان بھر سے یونیورسیٹیزاور کالجز اور اداروں کے منتخب 35طلبا و طالبات نے حصہ لیا دوران انٹرنشپ طلبا و طالبات کو ٹریفک پولیس کے متعلقہ کئے جانے والے کام کی تربیت دی گئی جس میں ٹیکنیکل اوورویو ،ریڈیو پروڈکشن ،آن ائیر ٹریننگ، آن ائیر براڈ کاسٹنگ،روڈ سیفٹی ورکشاپس،روڈ سیفٹی سیمینار،لائسینسنگ اوور ویو ،ٹریفک آزرور،آن فیلڈ آپریشن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ا یک ماہ کی انٹرنشپ میں حصہ لینے والے اداروں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،روٹس انٹرنیشنل کالج اینڈیونیورسٹی ،وفاقی اردو یونیورسٹی،یو ای ٹی ٹیکسلا،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی،پرسٹن یونیورسٹی،نمل اسلام آباد،گورنمنٹ ہائی سکول دیپالپور اوکاڑہ ،پنجاب گروپ آف کالج آبپارہ کیمپس ،ورچوئل یونیورسٹی اسلام آبادماڈل پوسٹ گریجویٹ کالجH-8 ،شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی خیر پور سکھر،پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ،کے طلبا و طالبات،ان کے علاوہ مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی حصہ لیا۔

طلبا و طالبات نے کہا کہ ITP نے ایک اچھا پلیٹ فارم ،اچھا اور دوستانہ ماحول مہیا کیا اور ہمیں ITPکے ساتھ انٹرنشپ کرنے پر فخر ہے انھوں نے SSPٹریفک ، ITPریڈیو کی پروگرام مینیجرعائشہ جمیل اور ITPایجوکیشن ونگ کے انچارج رانا اشتیاق اور دیگرافسران کی کاوشوں کو سراہا اس موقعہ پر تقریب کے مہمان خصوصی SSP ٹریفک عصمت اللہ جونیجو نے کہا کہ اس انٹرنشپ کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور بڑھانا ہے تا کہ عوام اور ITPکے درمیان ایک دوسرے کے لئے اپنائیت کا احساس پیدا ہو۔تقریب کے اختتام پرکامیاب ہونے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :