پاکستان بھارت بھائی بھائی لیکن دوستی ابھی دور ہے،برطانوی میڈیا
جمعہ 27 جون 2014 21:20
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) برطانوی میڈیانے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت بھائی بھائی ہیں لیکن دونوں ممالک کی دوستی ابھی دورہے جبکہ اسی حوالے سے ایک بھارتی اخبار نے سوال اٹھایا ہے کہ کیاماں کے لیے محبت کی وجہ سے دونوں حریف پڑوسی ممالک کے درمیان نئے رشتے استوار ہو رہے ہیں؟برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نئے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بعض لوگوں نے تبصرہ کیا کہ ہندو قوم پرست ہونے کی وجہ سے نریندر مودی پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دنوں طرفین کا کہنا ہے کہ ان کے سفارت کار بات چیت کر رہے ہیں، لیکن سیکریٹری خارجہ کی سطح پر اب تک مذاکرات شروع نہیں ہو سکے جس پر دنوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اتفاق کیا تھا۔(جاری ہے)
دہلی میں خیال کیا جاتا ہے کہ کسی قسم کی نئی بات چیت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک ترجمان کے مطابق پہلے سے روڈ میپ یا طریق کار موجود ہے جس پر ہم نے دو سال پہلے اتفاق کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں رائے منقسم ہے لیکن پاکستان کی وزارتِ خارجہ چیزوں کو امید کی چمک دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک پاکستانی اہلکار نے کہا کہ ہم واہگہ سرحد کے ذریعے سامان کی ترسیل پر غور کر رہے ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکریٹری خارجہ کی ملاقات ہو جائے تو یہ روڈ میپ مذاکرات کا ایک کلیدی حصہ ہوگا۔بھارتی اہلکار نے کہا کہ اب اس کا دار و مدار پاکستان پر ہے کہ وہ واہگہ کی سرحد سے سامان کی ترسیل کی اجازت دے کر تعلقات میں بہتری کے لیے قدم اٹھائے جس کے جواب میں بھارت اسی قسم کا قدم اٹھائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.