ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں‘ ایان

ہفتہ 28 جون 2014 16:46

ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں‘ ایان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) ماڈل ایان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ اب بہت سی لڑکیاں اس شعبے میں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں فیشن کی دنیا میں معیاری کام ہورہا ہے اسلئے نامور اداکارائیں بھی آئے روز ریمپ پر واک کرتی دکھائی دیتی ہیں اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فیشن عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔۔