طالبان کا آپریشن ضرب عضب کے جواب میں آپریشن صلاح الدین ایوبی شروع کرنے کا اعلان
منگل 1 جولائی 2014 00:53
پشاور ( رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام ساتھی امیر مولوی فضل اللہ کی قیادت میں متحد ہیں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف شمالی وزیرستان میں برسرپیکار ہیں ۔نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سینئر کمانڈر گیلا من محسود کا کہنا تھا کہ طالبان میرعلی شمالی وزیرستان سے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں شروع ہونے والے آپریشن ضرب غصب میں ہمارے ابھی تک 9 ساتھی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ پانچ زخمی ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں تمام جنگجو گروپ امیر مولوی فضل اللہ کی قیادت میں متحد ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم شمالی وزیرستان سے طالبان کا خاتمہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن ضرب غصب کے خلاف آپریشن صلاح الدین ایوبی کا آغاز کیا ہے ۔جس طرح صلاح الدین ایوبی نے کفار کے قبضے سے بیت القدس آزاد کیا۔ اسی طرح ہم پاکستان سے کفری نظام کا خاتمہ کرکے شریعت نافذ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان سے عام شہریوں کے نکل جانے کے بعد اصل جنگ اب شروع ہوگی۔ فوج خوش خیالی میں نہ رہے۔ اب یہ جنگ ہار اور جیت کی صورت اختیار کرچکی ہے اور جیت ہماری ہوگی کیونکہ ہم نے بھرپور حکمت عملی تیار کرلی ہے اور خودکش بمبار کا دستہ انتظار کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیرستان میں بارودی سرنگوں بچھانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔جس طرح امریکہ نے دنیا کی تمام طاقتوں کے باجود بھی اپنا قبضہ نہ جما سکا اسی طرح پاکستانی فورس بھی وزیرستان میں طالبان کو ختم نہیں کرسکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.