مقبوضہ بیت المقدس ، فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد جھڑپیں، 35 افراد زخمی، اسرائیل کو معصوم فلسطینیوں کے خون کی قیمت چکانا پڑے گی، حماس کی د ھمکی
بدھ 2 جولائی 2014 23:00
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کے اغوا اور قتل کے بعد فلسطین میں ایک بارپھر صورت حال کشیدہ ہوگئی، ا جبکہ چھڑپوں کے دوران 35افراد زخمی ہو گئے، ، حماس نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان ابو خادر کو اغوا کر نے کے بعد قتل کردیا گیا جس کے بعد فلسطینیوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد مقتول کیگھر کے باہر جمع ہوگئی اور نوجوان کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔
اس موقع پراسرائیلی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی جس کو دیکھ کر نوجوان مشتعل ہوگئے اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربڑکی گولیاں اور ساوٴنڈ بم پھینکے گئے جس کے نتیجے 35 فلسطینی زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے خون کی قیمت اسرائیل کو ادا کرنی پڑے گی، حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی رہنماوٴں کو خبردار کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خون کا جرم کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
واضع رہے فلسطینی نوجوان ابو خادر کو رات گئے یروشیلم سے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کی لاش قریبی جنگل سے ملی جس پر فلسطینی حکومت نے شدید ردرعمل میں واقعے کو اسرائیلی نوجوانوں کیقتل کاانتقام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حکومت اس کی ذمہ دار ہے جب کہ اسرئیلی وزیر اعظم کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئںمزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.