غداری کیس، پرویز مشرف کا دستخط شدہ ایمرجنسی حکم نامہ عدالت میں پیش
جمعرات 3 جولائی 2014 12:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) سنگین غداری کیس میں کابینہ ڈویژن کے افسر نے سابق صدر پرویز مشرف کے دستخط شدہ 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی کے حکم نامے اور پی سی او کی اصل دستاویزات عدالت میں پیش کردیں۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی بینج سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل اکرم شیخ کی جانب سے کابینہ ڈویژن کے افسر کلیم احمد شہزاد کو پیش کیا گیا جنہوں نے عدالت میں 3 نومبر 2007 کو لگائی جانے والی ایمرجنسی اور پی سی او سے متعلق اصل دستاویزات پیش کیں۔ کلیم احمد کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں سابق صدر پرویز مشرف کے دستخطوں کے ساتھ ایمرجنسی کا حکم نامہ بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل شوکت حیات نے گواہ پر جرح کرتے ہوئے کئی سوالات کئے جس پر کلیم احمد کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے ایمرجنسی کے حکم نامے پر میرے سامنے دستخط نہیں کئے تاہم دستخط پرویز مشرف کے ہی ہیں۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 4 دسمبر 2013 کو ایف آئی اے نے ان کے دفتر کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سے متعلق دستاویزات مانگیں تاہم 6 دسمبر کو 3 دستاویزات فراہم کی گئیں اور 19 دسمبر کو سابق صدر پرویز مشرف کے دستخط شدہ ایمرجنسی کی کاپی ایف آئی اے کے حوالے کی گئی۔عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم وقفے کے بعد پراسیکیوٹر اکرم شیخ مزید 3 گواہ عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.