ڈی سی او کی ہدایت ‘ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹی قصور کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کاانعقاد

جمعرات 3 جولائی 2014 14:41

قصور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹی قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ڈسٹرکٹ زکوٰة کے آفس گلبرک کالونی قصور میں ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰة اشفاق احمد خاں ، محکمہ ہیلتھ سے اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا ، محکمہ ایجو کیشن اور دیگر محکموں کے ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ۔

شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر ڈینگی کا خاتمہ کرنا ہے اور ڈینگی جیسے موذی مرض کو مات دینی ہے ۔ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول ‘دفتروں اور گھروں کو مکمل طور پر صاف رکھیں کیونکہ ڈینگی مچھر کھڑے پانی میں پرورش پاتا ہے ۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ زکوٰة آفس گلبرک کالونی سے سٹیل باغ چوک تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر عوام میں ڈینگی آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :